(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے مودی حکومت کے ڈھائی سال کی مدت میں ملک و بیرون ملک سے تقریبا 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ غیر اعلانیہ دولت کا پتہ لگانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ بلیک منی سے جمع کی گئی اربوں روپے کی رقم گاؤں، غریب، کسان اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے۔
style="text-align: right;">
مسٹر شاہ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت بدعنوانی سے پاک حکومت دینے اوربلیک منی کو نکالنے کے عزم کو پورا کرنے میں مسلسل کامیاب ہو رہی ہے۔
اسی ترتیب میں مسٹر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔